نیٹ میٹرنگ - K-Electric

نیٹ میٹرنگ

KEصارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ

نیپرا(NEPRAٌ) کی جانب سے نیٹ میٹرنگ(NM) ریگولیشنز یعنی (آلٹرنیٹیو اینڈ رینیو ایبل انرجی)ڈسٹری بیوٹڈ جنریشن اینڈ نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز2015ء کے تحت کے -الیکٹرک صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ دستیاب ہے۔اس سلسلے میں ہمارے صارفین کو سہولت پہنچانے کیلئے نیٹ میٹرنگ فیسیلیٹیشن سینٹر(NMFC)کے نام سے ایک خاص ڈپارٹمنٹ قائم کردیا گیا ہے۔

 

اکثر پوچھے جانے والے سوالات:

نیٹ میٹرنگ ایک بلنگ مکینزم ہے جس کے ذریعے KEکے صارفین کوسولر یا ونڈ پاور کے ذریعے پیدا کردہ بجلی جو وہ گرڈ میں ڈالتے ہیں کیلئے کریڈٹ دیا جاتا ہے۔

صارفین سولر/ونڈ (سورج/ہوا) کے ذریعے بجلی پیدا کرتے ہیں اور اس سسٹم سے پیدا کردہ جو بجلی صارف کی ضروریات سے زیادہ ہوتی ہے، نیٹ میٹرنگ کے بغیر بجلی کی وہ فاضل پیداوار بغیر کسی حساب کتاب کے گرڈ میں جاتی ہے اور اس کا فائدہ صارف کو نہیں ہوتا۔ KE ایک الیکٹرک یوٹیلیٹی کے طور پر صارف کے موجودہ میٹر کی جگہ بائی ڈائریکشنل میٹر نصب کیا جایا ہے جو اضافی پیداوار ریکارڈ کر سکتا ہے اور اُس کے مطابق ماہانہ بجلی کے بل میں کریڈیٹ فراہم کرتا ہے۔

نیپرا کی جانب سے جنریشن لائسنس کے اجرا پرنیٹ میٹرنگ صارفین کا ٹیرف DGمیں تبدیل کیا جاتا ہے جواُنھیں ریگولر صارف سے منفرد کرتا ہے۔ DGسے مراد ڈسٹری بیوٹڈ جنریشن ہے جو چھوٹے پیمانے پر پیداوار کی جانب حوالہ ہے۔ ان DGصارفین کی جانب سے گریڈ کو اضافی بجلی دینے پر کریڈٹ دیا جاتا ہے۔

نیپرا ریگولیشنز فارڈسٹری بیوٹڈ جنریشن اینڈ نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز 2015ء کے مطابق،مکمل کارروائی کیلئے زیادہ سے زیادہ 72 دن درکار ہوتے ہیں۔تاہم وینڈر/صارفین کے ذریعے شرائط کو پورا نہ کرنے کی صورت میں پروسیسنگ کا وقت بڑھ سکتا ہے۔
تاخیر کیلئے عمومی وجوہات:

  • نامکمل دستاویزات
  • سروے میں اختلاف
  • اگر ٹرانسفارمر کپیسٹی30% بڑھ جاتی ہے اور سمیولیشن اسٹڈی درکار ہوتو تاخیر ممکن ہے

اہلیت کا معیار درج ذیل ہے:

کنکشن کی قسم 3فیز
صارف کی اقسام رہائشی / گھریلو، تجارتی، صنعتی، بلک، عمومی خدمات
سپلائی وولٹج لیول 400وولٹ تا 11 کلو وولٹ
سولر پی وی رینج 1 کلو واٹ سے 1000کلو واٹ
پی وی کی زیادہ سے زیادہ حد1.5 x منظور کردہ لوڈ

صارف کے موجودہ میٹر کی جگہ پر بائی ڈائریکشنل میٹر نصب کیا جاتا ہے جو یونٹس برآمد اور درآمد دونوں ریکارڈ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اسٹیٹک میٹر محض ایک رجسٹر پر مشتمل ہوتا ہے جو صرف یک طرفہ یونٹس درج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس لیے گرڈ کو دیے گئے اضافی یونٹس صارف کے اوپر اضافی بل کی وجہ بن سکتے ہیں۔

میٹرنگ کیلئے KEکا صارف ہونا ضروری ہے، تاہم صارف نئے کنکشن کی درخواست دے سکتا ہے جس میں مستقبل میں نیٹ میٹرنگ کنکشن کیلئے درخواست دینے کا ارادہ خاص طور پر درج ہو۔ اس کے بعد نیٹ میٹرنگ سہولت NMFC کو براہِ راست درخواست دے کر حاصل کی جاسکتی ہے۔

پری کوالیفکیشن ایک ایسا عمل ہے جس کے ذریعے وینڈر کو نیٹ میٹرنگ کنکشنز کی کارروائی کیلئے سند جاری کی جاتی ہے۔ صرف AEDB سے منظور شدہ وینڈرز ہی کو نیٹ میٹرنگ سسٹم کی تنصیب کی اجازت ہوگی۔ KE اس پری کوالیفکیشن پروسس (عمل) کا حصّہ نہیں ہے۔ KEصرف AEDB کی جانب سے اہل قرار دیے گئے وینڈرز کو ہی اجازت دے گا۔ وینڈرز پری کوالیفکیشن عمل کے سلسلے میں معلومات کیلئے AEDB کی ویب سائٹ ملاحظہ کرسکتے ہیں۔

صرف AEDB کے منظور کردہ وینڈرز ہی نیٹ میٹرنگ سہولت کی تنصیب کے اہل ہیں۔ ان وینڈرز کی فہرست AEDB کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے اور اُن تک https://www.ke.com.pk/net-metering-vendors/ کے ذریعے رسائی بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔

نیپرا کے نیٹ میٹرنگ ریگولیشن کے تحت، اہل پی وی سسٹم کے سائز کی رینج 1کلو واٹ سے1000کلو واٹ تک ہے۔ تاہم کسی بھی صارف کو منظور شدہ لوڈ سے ڈیڑھ گنا (1.5) سے بڑا پی وی سسٹم نصب کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

سولر پی وی سائز کی توسیع کیلئے آپ کو KE نیٹ میٹرنگ سہولت سینٹر کو AEDB سے منظور شدہ وینڈر کے ذریعے درخواست جمع کروانی ہوگی۔ KEدرخواست کا تخمینہ لگائے گی اور اُسے جنریشن لائسنس کے اجرا کیلئے NEPRAکو بھیج دے گی جس کے بعد وہ موجودہ سسٹم کو بڑھا سکتے ہیں۔ اگر کسی صارف کے بارے میں معلوم ہوا کہ وہ ہمارے علم میں لائے بغیر اور GLکے اجرا کے بنا ہی سسٹم میں اضافہ کرچکا ہے تو صارف نیٹ میٹرنگ سروس کی معطلی کیلئے جوابدہ ہوگااور مناسب قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آپ کیلئے انورٹر کی تبدیلی کے بارے میں KE کو آگاہ کرنا ضروری ہوگااور KEسب سے پہلے آن-سائٹ تنصیبات اور انورٹر کی فعالیت کی تصدیق کرے گی پھر ہی آپ اُسے استعمال کرنے کے قابل ہوں گے۔ معمول کے معائنے کے دوران اگر پی وی سسٹم کی تصریحات بشمولGLمیں جو درج ہو اُس میں کوئی فرق پایا گیا تو کنکشن کے خلاف مناسب قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس سے سسٹم کے ڈسکنکشن کی نوبت آسکتی ہے۔

جی ہاں، KEمعائنے کی اطلاع کے بعد اس DGپر کسی بھی وقت آسکتی ہے تاکہ سسٹم کی فعالیت کے تکنیکی معیارات اور جنریشن لائسنس کے مطابق ہونے کی یقین دہانی کرلی جائے

ر سروے کے دوران کوئی اختلاف یا درآمد /برآمد میں کوئی غیر معمولی رجحان پایا گیا جیسے:

  • لوڈ توسیعی لائسنس حاصل کیے بغیر ہی پی وی سسٹم کی توسیع
  • مجو ّزہ رینج کے اندر ارتھنگ سسٹم کاکام نہ کرنا
  • انورٹر کا کام نہ کرنا
  • کوئی اور تکنیکی پیرا میٹرز جو کہ KE سروسز کو چھپاتا ہو یا NEPRAکی جانب سے DGکیلئے جنریشن لائسنس کے اجرا کی خلاف ورزی ہو

KE صارف کو مسئلے کے حل تک کیلئے یوٹیلیٹی سسٹم سے اس کی جنریشن کو فوری طور پر کاٹنے کیلئے صارف کو اطلاع دے گا۔ غیر قانونی یا بنا اطلاع پی وی سسٹم کی توسیع کی صورت میں KE ایسے پورے عرصے کے دوران پیدا شدہ یونٹس کے پورے مجموعے کو ختم کرنے کا حق محفوظ رکھے گا۔

ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرگنجائش کے زیادہ سے زیادہ 15% تک کی DG کی کل گنجائش پابندی ہوگی۔ یہ اس نیٹ ورک میں وولٹج ریگولیشن کی یقین دہانی کیلئے ہے اور اِسے بڑھادیا جائے گا۔ جوں ہی مزید نیٹ ورک اسٹڈیز مکمل ہوجائیں گی۔ انفرادی پی ایم ٹی / فیڈر کی نیٹ میٹرنگ کنکٹیوٹی 15%سے زیادہ ہو تو اس کی اجازت صرف مفصل لوڈ فلو اسٹڈی کی بنیاد پر ہی دی جاسکے گی۔

ایک کنزیومر نمبر پر اُس کے منظور کردہ لوڈ کی بنیاد پر صرف ایک نیٹ میٹرنگ کنکشن کی اجازت ہوگی۔ علیحدہ میٹرز کیلئے علیحدہ درخواست درکار ہوگی۔ اس بات کو لازماً یقینی بنایا جائے گا کہ ہرمیٹر کیلئے انٹرنل ڈسٹری بیوشن سسٹم علیحدہ ہے۔

جی ہاں، سولرسسٹم کے ذریعے پیداواراس جگہوں پر ہی استعمال کیا جاسکتا ہے جہاں نیٹ میٹرنگ کنکشن دیا گیا ہے۔ کوئی فریق ثالث اُس سہولت کے کم کیے گئے بلز کے نا تو فوائد حاصل کر سکتا ہے اور نہ ہی اسے استعمال کرسکتاہے۔ اگر ایسے کسی انتظام کامشاہدہ کیاگیا، توKEاُن جگہوں کو فوری طور پرمنقطع کر دے گا جس کے بعداُس صارف کا ڈی جی لائسنس منسوخ کر دے گا اور اس میں شامل وینڈر کے خلاف باقاعدہ قانونی کارروائی کا آغاز کردیاجائے گا۔

الیکٹرک گرڈالیکٹرک ڈسٹری بیوشن لائنز کا نظام ہے جو کہ الیکٹرک ڈسٹری بیوشن کمپنیز ان کے صارفین کو الیکٹرک فراہم کرنے کیلئے استعمال کرتی ہیں۔ اگر صارف اضافی بجلی پیدا کرتا ہے اُسے الیکٹرک گرڈکو برآمد(ایکسپورٹ) کر دیا جائے گا۔

یہ بات ذہین نشین کرنا بڑی اہمیت کی حامل ہے کہ سولر/ونڈکسٹمزAEDB پری-کوالیفائیڈوینڈرزہی نصب کریں گے: اس کی فہرستKEاورAEDB کی ویب سائٹس دونوں پردستیاب ہے۔وینڈرKEکی شرائط کے مطابق سسٹم کی ڈیزائننگ کیلئے ذمّے دارہوگاجبکہ مخصوص صارفِ ضروریات کو بھی مدِ نظر رکھا جائے گا۔

سسٹم کیلئے انٹرنیٹ پر دستیاب تکنیکی اصول ہائے رہنما سے مکمل ہم آہنگی درکار ہوگی۔ اس بات کو یقینی بنالیں کہ وینڈرAEDBسے پری-کوالیفائیڈ ہے، کیونکہ یہ ان کی ذمّے داری ہوگی کہ وہKEکی تمام شرائط کے ساتھ ہم آہنگی کو یقینی بنائیں۔

منظور کردہ AEDBوینڈرز کی فہرست جنھیں سولر پی وی ڈسٹری بیوشن جنریشن فیسیلٹی کیلئے رابطہ کیا جاسکتا ہے, نیچے دیے گئے لنک پر کلک کر کے دیکھا جا سکتا ہے:

کے ای منظور کردہ AED پری-کوالیفائیڈوینڈرز کے ذریعے ہی حاصل کردہ درخواستوں پر کارروائی عمل میں لائے گا۔ صارفین سے درخواست ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنالیں کہ سسٹمز صرف درج شدہ وینڈرز ہی کی جانب سے نصب کیے گئے ہیں۔

کوئی بھی صارف 30دنوں کے ایک تحریری اطلاعKEنیٹ میٹرنگ سہولت سینٹر کو بھیج کر اس سروس کو منقطع کرواسکتا ہے۔

نیٹ میٹرنگ سروس منقطع کی جاسکتی ہے،اوردرج ذیل صورتحال میں صارف کے خلاف مناسب قانونی کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔

  • اگر پی وی سسٹم تکنیکی شرائط سے ہم آہنگ نہیں ہے
  • جنریشن لائسنس کے اجراکے بر خلاف پی وی سسٹم کی توسیع
  • KE کو اطلاع دیے بغیر انورٹر کی تبدیلی
  • بجلی کی چوری
  • کسی دوسرے جگہ کو بجلی کی تقسیم،یا
  • نیٹ میٹرنگ کنکشن کا غیر قانونی استعمال یا کسی بھی قسم کی بد عنوانی منقطع کرنے کے بعد،KEنیپرا کے ذریعے جنریشن لائسنس کی منسوخی کیلئے کارروائی بھی کر سکتا ہے۔

نیٹ میٹر صارفیں کیلئے، فی الوقت زیادہ سے زیادہ اجازت یافتہ پی وی کپیسٹی (گنجائش) یعنی منظور شدہ لوڈکاڈیڑھ گنا (1.5) کے علاوہ گرڈ کو واپس بر آمد کردہ کلوواٹ کی کوئی حد نہیں ہے۔

آپ میٹرز کو جمع کرنے کیلئے کسٹمر کیئر سینٹرکو براہِ راست درخواست دے سکتے ہیں۔

منظور کردہ AEDBوینڈرز کی فہرست جنھیں سولر پی وی ڈسٹری بیوشن جنریشن فیسیلٹی کیلئے رابطہ کیا جاسکتا ہے, نیچے دیے گئے لنک پر کلک کر کے دیکھا جا سکتا ہے:

جی ہاں،بشرطیکہ آپ 3فیز صارف ہیں اور عمارت کی چھت کی ملکیت آپ کے نام ہے۔

منظور کردہ AEDBوینڈرز کی فہرست جنھیں سولر پی وی ڈسٹری بیوشن جنریشن فیسیلٹی کیلئے رابطہ کیا جاسکتا ہے, نیچے دیے گئے لنک پر کلک کر کے دیکھا جا سکتا ہے:

نیٹ میٹرنگ کیلئے درخواست کے وقت درخواست گزار کا نام فارم پر وہی ہونا چاہیے جس نام سے میٹر بھیجا جاتاہے۔صارف کو متعلقہ کسٹمر کیئر سینٹرپر نام کی تبدیلی کے عمل سے آگاہ کرنا چاہیے اوربل پر اَپڈیٹ ہوجانے کے بعدسہولت سینٹرپر نیٹ میٹرنگ کی درخواست جمع کروانی چاہیے۔

منفی بقایاجات کی صورت میں،صارف سہ ماہی بنیادوں پر اُس کی واپسی کاانتخاب بذریعہ تحریری درخواست یا براہ ِراست net.metering@ke.com.pk پرای میل کر کے رقم کی واپسی کے عمل کی درخواست کر سکتا ہے اور چیک بطور بینیفشری صارف کے نام پرجاری کر دیا جائے گا۔

آپ مالک مکان کی طرف سے نیٹ میٹرنگ کنکشن کیلئے درخواست دے سکتے ہیں؛تاہم کے الیکٹرک بل پر ظاہرہونے والے مالک کے نام پر درخواست جمع کی جائے گی اور کنکشن فراہم کیا جائے گا۔

درخواست کمپنی کے نام پر جمع ہوگی جس پر کمپنی کی جانب سے کسی مجاز شخص کے دستخط ہوں گے۔ درج ذیل اضافی کاغذات بھی درکار ہوں گے:

  1. اگر نام والا شخص کمپنیز کے فارم 29میں ہے اور وہ سی ای او ہے اس کمپنی کا تو وہ شخص کمپنی کیلئے درخواست پر براہِ راست دستخط کر سکتا ہے
  2. اگر نام والا شخص کمپنیزکے فارم 29میں ہے اور وہ کمپنی کا سی ای او نہیں ہے تو سی ای او سے کمپنی کے لیٹر ہیڈ پر اتھارائزیشن یا کمپنی کی کوئی اور اتھارٹی سے لیٹر آف اتھارائزیشن درکار ہوگا جس کے ساتھ دستخط کرنے والی اتھارٹی(فارم29) کا ثبو ت بھی درکار ہوگا۔
  3. اگر فارم والا شحص فارم 29میں نہیں ہے تو سی ای او یاکمپنی کی کسی اوراتھارتی سے کمپنی کے لیٹرہیڈ پر اتھارائزیشن لیٹر مع دستخط کرنے والی اتھارٹی کے ثبوت درکار ہوں گے۔

فارم29درخواست کے ساتھ لازماً منسلک کیے جائیں گے۔

جی ہاں، صارفین جو ToU(ٹائم آف یوز یا ٹائم آف ڈے) کے بنیاد پر بلنگ نہیں رکھتے، ان کیلئے موجودہ نیٹ میٹرنگ مکینزم ہی واحد عبوری حل ہے۔ایک بار جب ToUنا فذ ہوجائے گاتب نئیregimeیعنی نئے نظام کے تحت نیٹ میٹرنگ کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

فی الوقت، صرفISKRAEMECO MT382 میٹرز ہی نیٹ میٹرنگ کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔ دیگر میٹرزنیٹ میٹرنگ کے مقاصد کیلئے استعمال نہیں ہوتے۔

نہیں،اگر AMR اسمارٹ میٹرنصب ہے تو میٹرکی تبدیلی درکار نہیں ہوگی،اور نہ ہی صارف کو اس کیلئے چارج کیا جائے گا۔ ایک بار جب جنریشن لائسنس حاصل کر لیا جاتا ہے تو نیٹ میٹرنگ کا آغاز ہوجائے گا۔

جب آپ جی ایل حاصل کر لیں گے اور میٹر کی تنصیب مکمل ہوجائے گی تب ٹیرف آئندہ کے بلنگ سائیکل میں تبدیل ہوجائے گا اور آٹو میٹک بلنگ شروع ہوجائے گی۔ اُس وقت تک مینول بینیفٹ دیاجائے گا۔

نیپراقواعد کے مطابق، انٹرکنکشن پوائنٹ کی فراہمی، چلانے، یا اس کی دیکھ بھال میں KEکو جو بھی لاگت آئے گی اُس کیلئے صارف (ڈی جی) ذمّے دار ہوگا۔

صارفKEکی جانب سے صارف کو مجموعی یونٹ کی فروخت کیلئے بل کیا جائے گا(جو کہKEسے آپ کا استعمال ہے)، تمام ٹیکسز وغیرہ اس یونٹ پر لاگوہوں گے۔KE کی طرف صارف کی فروخت (جوکہ آپ کی برآمد ہے) مروجہ ٹیرف شرح پر صارف کے بل میں کریڈٹ کر دی جائے گی،تا ہم درج ذیل اضافی پہلوؤں پر غوربھی درکار ہوگا۔

  1. ٹیکسزیشن:
    1. KEکی جانب سے صارف کو فروخت کیلئے:ٹیکسزمجموعی یونٹس پر لاگوہوں گے۔
    2. صارف کی جانب سےKEکو فروخت کیلئے:
      1. رہائشی: کوئی ٹیکس نہیں۔
      2. تجارتی و صنعتی:GSTلاگو کیٹگری کے مطابق چارج کیاجائے گا۔ انکم ٹیکس کی کٹوتی کی جائے گی۔
  2. صارف کی جانب سےKEکو فروخت:
    1. اگرصارف کی جانب سے یونٹس کی فروختKEکی جانب سے صارف کو فروخت سے کم ہوں تو:
      1. KE کی طرف سے استعمال کی شرح/ منطق بر آمد کردہ رقم اُسی طرح لاگو ہوگی۔
    2. اگر صارف کی جانب سے یونٹس کی فروختKEکی جانب سے صارف کو فروخت سے زیادہ ہوں تو:
      1. استعمال کردہ یونٹس کی اضافی فروخت پر یعنی صارف کی جانب سے بر آمد کردہ یونٹس استعمال کردہ یونٹس سے اوپر ہوں تو نیپرا کی جانب سے بتائے گئے پری-ڈیٹرمنڈنیشنل ایوریج پرچیز قیمت لاگو ہوگی۔

آپ کی جگہ پر نصب کردہ اے ایم آر (بائی -ڈائریکشنل اسمارٹ میٹر) درآمدات اور برآمدات کی ریکارڈ نگ علیحدہ علیحدہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میٹر پر ڈیجیٹل اسکرین معلومات ظاہر کرتا ہے اسکرین کی بائیں طرف نیچے کی جانب کو ڈز دکھاتا ہے جو نمبر ز کی وضاحت کرتا ہے۔ تصویر صارف کی جانب سے درکاران دو عدد کوڈز کو آسان کرنے کیلئے: ٹوٹل استعمال کردہ انرجی <- 1.8.0 صارف کی جانب سے بر آمد کردہ ٹوٹل انرجی<- 2.8.0 یہ دو کوڈ زاسکرین پر ازخود ظاہر ہوجاتے ہیں۔ اسکرول بٹن میٹرپر نہیں ہونا چاہیے۔ صارف میٹر اسکرین پر ظاپرہونے کیلئے ان دونوں کوڈز کیلئے انتظار کرے گا۔

صارف کی جانب سے بر آمد کردہ یو نٹس کو امپورٹ انرجی آف پیک کے طور پر امپورٹ انرجی پیک کے طور پر درج ہوگی اور ان یونٹس کا فائدہ بل کیلکیولیشن ایریا میں،نیٹ میٹرنگ کے طور پر درج ہوگا۔

ہم سے رابطہ کریں:

  • پتہ: سوک سینٹر، کے ای ونگ، گراؤنڈ فلور، صارفین بھی ای میل کے ذریعے کے ای سے رابطہ کر سکتے ہیں:

  • اوقات:   پیر تا جمعرات: صبح 9:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک

         جمعہ: بند

         ہفتہ: بند

         اتوار: چھٹی

WordPress Lightbox