صنعتی صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے اپنے عزم کے تحت، کے-الیکٹرک نے سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ (سائٹ) کے علاقے میں موقع پر ہی شکایات کے ازالے کے لیے ایک خصوصی ہیلپ ڈیسک قائم کیا۔ سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری میں منعقد ہونے والے اس اقدام کا مقصد صنعتی صارفین کو بجلی کی فراہمی سے متعلق اپنے مسائل پیش کرنے، معاونت حاصل کرنے اور فراہم کردہ خدمات کے حوالے سے تازہ ترین معلومات حاصل کرنے کے لیے ایک مخصوص پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا۔
کے-الیکٹرک کے ریجنل ہیڈ – انڈسٹریل، ابصار علی خان نے کہا، ’’ہمارے صنعتی صارفین کراچی کی معیشت کا ایک اہم حصہ ہیں اور ان کے مسائل کا ازالہ ہماری اوّلین ترجیح ہے۔ اس ہیلپ ڈیسک کے ذریعے ہمارا مقصد صنعتی صارفین کے ساتھ رابطے کو مزید مؤثر بنانا، بروقت معلومات کی فراہمی یقینی بنانا اور انہیں متعلقہ ٹیموں سے منسلک کرنا ہے تاکہ ان کے مسائل کے حل میں مؤثر معاونت فراہم کی جا سکے۔‘‘
جولائی 2026 میں اپنے قیام کے بعد سے یہ ہیلپ ڈیسک صنعتی صارفین کو نئے بجلی کنیکشنز کی درخواستوں، تکنیکی مسائل اور بلنگ سے متعلق سوالات سمیت مختلف امور میں معاونت فراہم کر رہا ہے۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے صارفین اپنی درج کردہ شکایات اور مسائل پر پیش رفت سے بھی آگاہ رہ سکتے ہیں، جس سے کارروائی کے مختلف مراحل میں شفافیت اور رابطے کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔
یہ اقدام صنعتی شعبے سے وابستہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ روابط کو مضبوط بنانے اور کاروباری برادری کو قابلِ رسائی سہولت کاری کے ذرائع فراہم کرنے کے لیے کے-الیکٹرک کی مسلسل کوششوں کا عکاس ہے۔